ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سولیا : ندی میں تیرنے کے دوران 2 نوجوان غرقاب 

سولیا : ندی میں تیرنے کے دوران 2 نوجوان غرقاب 

Sun, 12 Feb 2023 12:07:48    S.O. News Service

سولیا ،12 / فروری (ایس او نیوز) ڈوڈیری کے پاس پیسوینی ندی میں تیرنے کے لئے پانی میں اترنے والے دو نوجوان ڈوب کر ہلاک ہوگئے ۔
     
بتایا جاتا ہے کہ 6 نوجوانوں کا ایک گروپ سیر و تفریح کے لئے نکلا تھا ۔ ان میں سے پتور کے رہنے والے جیتیش (19 سال) اور پروین (19 سال) تیرنے کے دوران پانی میں ڈوب گئے ۔ یہ تمام نوجوان مزدوری کیا کرتے تھے اور میدانوں سے گھاس کاٹنے کے کام پر لگے تھے ۔ کل چونکہ پتور میں وزیر داخلہ امیت شاہ کا پروگرام تھا اس لئے کام سے چھٹی لے کر سیر و تفریح پر نکلے تھے ۔ یہ لوگ ایک کار کے ذریعہ سولیا پہنچے ۔ پھر اپنے رشتہ دار کے گھر جانے کے بعد اوڈابئ کے پاس موجود جھولتے پُل پر گئے اور پھر وہیں پر تیرنے کے لئے پانی میں اترے ۔ 
    
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جیتیش جب گہرے پانی میں ڈوبنے لگا تو پروین اسے بچانے کے لئے آگے بڑھا مگر وہ بھی غرقاب ہوگیا ۔ مقامی نوجوانوں میں دونوں کی لاشیں ندی سے باہر نکالیں ۔ سولیا پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کیا ۔


Share: